تازہ تر ین

500 کے نوٹ پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت نے تما م افوا ہوں کا خا تمہ کر دیا

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)پانچ سو روپے کے نوٹ کے ریکارڈ نہ ہونے کی خبر پر اسٹیٹ بینک نے تحریری وضاحت جاری کر دی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں 500 روپے کے نوٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ملک بھر میں 16 فیلڈ دفاتر ہیں وہاں پر بھی بوسیدہ،خراب اور تبدیل ہونے والے نوٹوں کا ریکارڈ موجود ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے آڈٹ ٹیم نے کراچی کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور ٹیم نے تصور کر لیا کہ پرانے نوٹ کا تمام ریکارڈ کراچی دفتر میں جب کہ بوسیدہ، خراب اور تبدیلی کا کچھ ریکارڈ علاقائی دفاتر میں بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain