تازہ تر ین

اسلام آباد،راولپنڈی ، میرپور ،جہلم او رگردونواح میں پھر زلزلہ

 

جہلم (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرسوں آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،آج بھی اسلام آباد،راولپنڈی سمیت میرپوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جہلم او رگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے نوشہرہ ورکاں،مری ،کھاریاں،دینہ ،وزیرآباداورپنڈی سبروال اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے، جس پر لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،تاہم ابھی تک زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہو سکی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز میرپور آزادکشمیر کے قریب گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain