تازہ تر ین

ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے26 کلو وزن کم کر لیا

دبئی(ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کے لیے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے صرف چار ماہ کے دوران اپنا 26 کلو وزن کم کرکے جہاں اپنے مداحوں سے داد و تحسین حاصل کی ہے وہیں بیشتر کو ورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا ہے۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک رہنے والی ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا وزن 26 کلو بڑھ گیا تھا جسے بعد میں کم کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن اگر روزآنہ ایک یا دو گھنٹے کی ورزش کی جائے تو خود کو ذہنی اور جسمانی طور پرفٹ رکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے پر شیئر کی جانے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر ان کے مداح اور ناقدین مختلف نوعیت کے تبصرے کررہے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا تھا جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا تھا۔ثانیہ مرزا ان بھارتی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں انتہا پسند ہندو جماعتیں اور جنونی ہندوﺅں کی جانب سے وقتاً فوقتاً سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain