تازہ تر ین

حسین نوا ز نے وا لد کو زہر دینے کے بیان پر یو ٹر ن لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہا تھا کہ نواز شریف کو زہر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو شکر گزار ہوں جنہوں نے والد نواز شریف کے لیے دعا کی،اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔حسین نواز نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد اچانک کیوں کم ہوئی۔میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے لیکن اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ پلیٹلٹس گرنے کی وجہ زہر خورانی بھی ہو سکتی ہے۔ان کے انفیکشن اور ڈینگی کے سارے ٹیسٹ نیگیٹو ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain