Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
    • وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
    • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
    • فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
    • کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
    • ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
    • مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
    • طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
    • پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
    • او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
    • خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
    • فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
    • توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
    • جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے
    • ووٹر فہرستوں میں ردوبدل سے بھارت ”بنانا ری پبلک ”بن سکتا ہے :محبوبہ مفتی
    • 1.93 پٹرول ڈیزل 4.21 روپے سست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں پہلی شکست

    By Daily Khabrainنومبر 4, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے مشفق الرحیم کی شان دار بلے بازی کی بدولت بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری کے ساتھ ساتھ مختصر طرز کرکٹ میں میزبان ٹیم سے پہلی فتح سمیٹی۔

    دہلی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن سے محروم ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو چھوٹے اسکور تک محدود رکھا۔

    شفیع الاسلام اور امین الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اور میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

    ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اسٹار بلے باز روہت شرما صرف 9 رنز بنا سکے اور شفیع الاسلام کی وکٹ بن گئے۔

    شیکھر دھون نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز ضرور کھیلی لیکن بنگلہ دیش کے کپتان اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم کے گٹھ جوڑ سے رن آؤٹ ہوگئے۔

    راہول 1، شیریاس آیئر نے 22 اور رشبھ پانٹ نے 27 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔

    بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک آسان ہدف دے دیا۔

    بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب ناقص انداز میں کیا جب لٹن داس 8 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد نسیم اور سومیہ سرکار نے اسکور کو 54 رنز تک پہنچایا۔

    محمد نسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سومیہ سرکار نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

    مشفق الرحیم نے 114 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ سنبھالی اور ناقابل شکست رہتے ہوئے 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، کپتان محموداللہ نے 15 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھایا۔

    بنگلہ دیش نے 149 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر مکمل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    مشفق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے تمام 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم

      ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے

      ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.