Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
    • وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
    • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
    • فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
    • کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
    • ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
    • مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
    • طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
    • پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
    • او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
    • خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
    • فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
    • توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
    • جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے
    • ووٹر فہرستوں میں ردوبدل سے بھارت ”بنانا ری پبلک ”بن سکتا ہے :محبوبہ مفتی
    • 1.93 پٹرول ڈیزل 4.21 روپے سست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بابر اعظم بطور ٹی 20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کینبرا(ویب ڈیسک): بابراعظم بطورٹی20 کپتان فتح سے کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں دوسرے میچ میں شکست پر شدید مایوسی ہوئی۔بابر اعظم کا بطور ٹوئنٹی 20 کپتان آغاز اچھا نہیں رہا، پہلے میچ میں یقینی شکست کو بارش نے ٹال دیا تھا تاہم دوسرے مقابلے میں ان کی قیادت میں گرین شرٹس کو 7 وکٹ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس میں بڑا ہاتھ میزبان سائیڈ کے تجربہ کار بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کا تھا جنھوں نے ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔بابراعظم کہتے ہیں کہ ہمیں اس ناکامی پر بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے، اسٹیون اسمتھ ہی دراصل ہم سے یہ میچ چھین لے گئے، انھوں نے بہت ہی عمدہ اننگز کھیلی ہے۔ انھوں نے اننگز کے آغاز میں گرنے والی وکٹوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر فخر زمان 2 اور مڈل آرڈر بیٹسمین صرف 6 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے، جس کی بدولت ابتدائی 5 اوورز میں پاکستان کا اسکور 2 وکٹ پر 29 رنز تھا۔بابر کہتے ہیں کہ جب آغاز میں ہی وکٹیں گرجائیں تو صورتحال کافی مشکل ہوجاتی ہیں کیونکہ آپ کو دوبارہ سے خود کو سنبھالنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی اننگز کو اصل سہارا لوئر آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 34 بالز پر 62 رنز بناکر دیا۔ بابر اعظم نے بھی ٹیم کے مجموعے کو کچھ قابل بنانے کا کریڈٹ افتخار کو ہی دیا۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پورے میچ کے دوران ہماری کارکردگی کافی اچھی رہی، ہم باقاعدگی سے وکٹیں لیتے رہے، ہم جانتے تھے کہ پاور پلے میں کیسے پاکستان ٹیم کو نقصان پہنچانا ہے، ہمارے پاس اسٹیون اسمتھ جیسے کھلاڑی ہیں جوکہ دنیا کسی بھی بہتر بیٹسمین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمدہ کارکردگی پر مین ا?ف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اسمتھ کہتے ہیں کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تاہم اس کامیابی کی بنیاد آغاز میں بولرز نے رکھی تھی، میرے خیال میں یہ 170 رنز والی وکٹ تھی۔ سیریز کا آخری میچ جمعے کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ٹاس کے موقع پر کپتان غلط فہمی کا شکارپاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے موقع پر کپتان غلط فہمی کا شکار ہوگئے، ایرون فنچ نے فضا میں سکہ اچھالا، بابر اعظم نے ٹیل پکارا، وہ ٹاس جیت بھی گئے، انھوں نے میزبان کپتان کیساتھ اس انداز میں ہاتھ ملایا جیسے ان کو مبارکباد دے رہے ہوں،ایرون فنچ نے کہا کہ کیا ٹاس ہم جیتے ہیں جس پر ان کو بتایا گیا کہ سکہ پاکستان کے حق میں پلٹا ہے۔بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا، بہرحال کسی کیلیے پریشانی کی کوئی بات اس لیے نہیں تھی کہ فنچ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان کپتان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے ہم چاہتے تھے کہ ہدف کا تعاقب کریں۔افتخار پر غصہ، قیادت کا بوجھ بابراعظم کے مزاج پراثر انداز ہونے لگاقیادت کا بوجھ بابراعظم کے مزاج پر اثرانداز ہونے لگا،آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 16ویں اوور کی آخری گیند پر انھوں نے ایشٹن ایگر کی ایک گیند کو مڈوکٹ کی جانب کھیلتے ہوئے ففٹی مکمل کی لیکن دوسرا رن بناتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کی ڈائریکٹ تھرو نے ان کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا۔کپتان غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ساتھی بیٹسمین افتخار احمد پر ناراضگی کا اظہار کیا،ان کا یہ تلخ رویہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا،افتخار احمد نے بدلہ آسٹریلوی بولرز سے لیا اور 34 گیندوں پر 62کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اننگز کے آغاز میں فخرزمان نے بابر اعظم کا ایک رن کیلیے کال کیا، پھر واپس بھیج دیا، بڑی مشکل سے رن آﺅٹ کا خطرہ ٹل گیا،اس موقع پر بھی بابر اعظم نے سوالیہ اشارہ کرتے ہوئے ساتھی اوپنر کی جانب گھور کر دیکھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم

      ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے

      ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.