Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
    • وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
    • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
    • فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
    • کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
    • ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
    • مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
    • طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
    • پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
    • او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
    • خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
    • فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
    • توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
    • جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے
    • ووٹر فہرستوں میں ردوبدل سے بھارت ”بنانا ری پبلک ”بن سکتا ہے :محبوبہ مفتی
    • 1.93 پٹرول ڈیزل 4.21 روپے سست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘مکی آرتھر اور سرفراز نے ٹیم کو مصنوعی طریقے سے نمبر ایک پر رکھا ہوا تھا’

    By Daily Khabrainنومبر 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Pakistan's cricket chief selector and head coach Misbah-ul-Haq speaks to reporters at Pakistan Cricket Board in Lahore, Pakistan, Monday, Oct. 21, 2019. Pakistan has named two rookie fast bowlers for next month's two-test series against Australia and Mohammad Rizwan has replaced wicketkeeper Sarfaraz Ahmed. (AP Photo/K.M. Chaudary)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک ):آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں عالمی نمبر 1 پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔آسٹریلیا نے جمعہ کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو باآسانی 10وکٹوں سے مات دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی تھی۔رواں سال لگاتار چوتھی ٹی20 سیریز خصوصاً نئی ٹیم منیجمنٹ کی زیر نگرانی لگاتار دوسری سیریز ہارنے پر شائقین کرکٹ نے خوب برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خصوصاً مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعہ کو مصباح الحق کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ فائیو ٹرینڈز میں رہا۔مداحوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آخری ٹی20 میں 61 ڈاٹ گیندیں کھیلنے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے 2سال میں ٹیم کو نمبر ون بنایا جبکہ مصباح نے 6میچوں میں ساری محنت برباد کردی۔اسی طرح ایک مداح نے مصباح الحق کا دوسرا نام ہی ‘Destroyer’ رکھ دیا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ نمبر ون ٹیم کو کس طرح سیریز ہروائی جاتی ہے، مصباح الحق سے سیکھا جائے۔شائقین نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کی جوڑی پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان پہنچائے گی، ساتھ ہی انہوں نے مصباح الحق کے دوہرے عہدوں پر بھی تنقید کی اور پی سی بی سےمصباح الحق کو ہٹانے اور سرفراز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔ایک کرکٹ فین نے لکھا کہ اب پی سی بی کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستان ٹیم ہی نمبرون نہیں بلکہ سرفراز احمد کپتان نمبر ون تھا۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے بھی موقع کی مناسب سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر اور سرفراز نے ٹیم کو مصنوعی طریقے سے نمبر ایک پر رکھا ہوا تھا۔حمزہ جنید نامی صارف نے لکھا کہ ہیڈ کوچ مصباح باو¿ئنسی وکٹوں پر بلے بازوں کی ناقص تیاری پر بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح سے ناراض ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر مصباح کو بہتر کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے آخر میں لکھا کہ پی سی بی کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ کونسا مصباح ٹھیک ہے۔دوسری جانب ایک اور برہم صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اب بس یہی رہ گیا ہے کہ مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا کپتان اور پھر پی سی بی کا ڈائریکٹر بنا دیا جائے، اس طرح وہ کسی کو بھی جوابدہ نہیں ہوں گے اور ان کی اپنی سلیکشن پالیسیاں ہوں گی۔جہاں ایک طرف اکثر صارفین مصباح اور نئی ٹیم مینجمنٹ پر برہم اور سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں کچھ نے مصباح کی بھی حمایت میں آواز بلند کی۔حمزہ ہارون نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سابق ٹیم منیجمنٹ نے تباہ کن غلطیاں کیں، انہوں نے ایسے کھلاڑیوں کا پول کیوں نہیں بنایا کہ جس میں سے کھلاڑیوں کو چنا جاسکے، اب ہم کیا کریں گے؟ کیا اب ہم دوبارہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو منتخب کریں گے؟ آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانے کے بجائے نئے کھلاڑیوں سے ہارنا بہتر ہے، میں مصباح الحق کی حمایت کرتا ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم

      ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے

      ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.