تازہ تر ین

2019میں کرپشن بڑھی ،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل،15ماہ میں گند صاف نہیں ہو سکتا،فردوس عاشق اعوان

جنیوا (آئی این پی، صباح نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180رینکس میں اکستان کا رینک 120ہے،رپورٹ کے مطابق موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیر قیادت قومی احتساب بیورو (نیب)کی کارکردگی بہتر رہی،نیب نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے وصول کیے، 2019میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔رپورٹ کے مطابق 2019میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87رہا جب کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی کا اسکور بھی کم رہا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اورکینیڈا کا انسداد بدعنوانی اسکور 4 درجہ ہوگیا جب کہ جی7کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔کرپشن روکنے کے لیے سفارشات دیتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹر نشنل نے کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کرپشن روکنے کے لیے اپنی سفارشات بھی دی ہیں جو درجہ ذیل ہیں۔سیاست میں بڑے پیسے اور اثرورسوخ کو قابو کیا جائے۔بجٹ اور عوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنےوالوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں۔مفادات کے تصادم اور بھرتیوں کا طریقہ تیزی سے بدلنا قابو کیا جائے۔دنیا بھر میں کرپشن روکنے کےلیے لابیز کو ریگولیٹ کیا جائے۔الیکٹورل ساکھ مضبوط کی جائے اور غلط تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔ شہریوں کو با اختیار کریں، سماجی کارکن، نشاندہی کرنے والوں اور جرنلسٹ کو تحفظ دیں۔کرپشن روکنے کے لیے چیک اینڈ بینلنس اور اختیارات کو علیحدہ کیا جائے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2018کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33تھاجو 2019میں 32ہو گیا ۔32اسکور حاصل کرنے پر پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس تین درجے بڑھ کر 117سے 120ویں درجے پر چلا گیا ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی گذشتہ رپورٹس کے مطابق 2010سے 2018تک پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں مسلسل بہتری کی جانب بڑھ رہا تھا ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تارہ رپورٹ کے مطابق 10 سال میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر قیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی۔ نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے نکلوائے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180رینکس میں پاکستان کا رینک 120ہے۔ 2019میں زیادہ ترممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔ 2019میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87رہا۔ جی سیون کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوںمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ، فرانس اورکینڈا کا انسداد بدعنوانی کا اسکور بھی کم رہا ہے۔ امریکہ کا اسکور دو، برطانیہ اور فرانس کا چار اور کینیڈا کا انسدادبدعنوانی کا اسکور چار درجے کم رہا۔ رپورٹ کے مطابق شفاف ترین ممالک میں ڈنمارک پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، فن لینڈ تیسرے، سنگاپور چوتھے، سویڈن پانچویں اور سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ شفاف ترین ممالک میںبرطانیہ کا نمبر 12واں ،آسٹریلیا کا نمبر 12واں، جاپان کا نمبر 20 واں، امریکہ کا نمبر 23واں ہے اور فرانس کا نمبر بھی 23واں ہے، جبکہ چین کا نمبر80 واں ہے، جبکہ بھارت کا نمبر بھی 80واں ہے،ترکی کا نمبر 91واں، روس 137واں، جبکہ بنگلادیش کا نمبر 146واں ہے جبکہ کرپٹ ترین ممالک میں سومالیہ پہلے، جنوبی سوڈان دوسرے، شام تیسرے، یمن چوتھے اورافغانستان کا نمبر پانچواں جبکہ وینزویلا اور سوڈان کا نمبر بھی پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ شمالی کوریا کا نمبر چھٹا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ سے متعلق چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑھتے اقدامات کے باوجود کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور پچھلے سال کے مقابلہ میں ایک پوائنٹ کم ہوا ہے ۔سہیل مظفر نے کہا کہ سال 2019کے انڈیکس میں کئی ترقی یافتہ ممالک نے بھی کم نمبر حاصل کئے ہیں۔ان ممالک میں کینیڈا نے چار نمبر کم حاصل کئے۔ گذشتہ برس کینیڈا کے 81نمبر تھے اور اس سال 77 ہیں، فرانس نے تین نمبر کم حاصل کئے، فرانس کے گذشتہ برس 72تھے جو اس سال 69ہیں۔ جبکہ برطانیہ نے گذشتہ برس کی نسبت تین پوائنٹس کم حاصل کئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain