تازہ تر ین

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 پیسے کمی کی تجویز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے مہینے کے لیے ڈیزل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ حکومتی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ اوگرا نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے موجودہ نرخ اور پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کی۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 31 جنوری کو کرے گی۔جنوری کے مہینے میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی درآمدی قیمت کی بنیاد پر اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب اوگرا نے پیٹرول اور مٹی کی قیمتوں میں بالترتیب 6 پیسے اور 66 کمی کی تجویز دی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ایکس-ڈپو نرخ ایک سو 27 روپے 26 پیسے کے بجائے ایک سو 29 روپے 73 پیسے بتائے گئے 1.9 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی ایکس-ڈپو قیمت موجودہ 84 روپے 51 پیسے کے بجائے 85 روپے 61 پیسے فی لیٹر تجویز کرتے ہوئے 1.3فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain