تازہ تر ین

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان صحت سہولت کارڈ کی تقسیم سے متعلق تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔وزیر اعظم اپنے دورے کا آغاز پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سے کیا جہاں انہیں منصوبے کے دائرہ کاراور منصوبے کے ذریعے سیکیورٹی کو موثر بنانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے لیے پورٹل بھی لانچ کیا۔صحت سہولت کارڈز کے تحت شہری بعض ہسپتالوں میں 70 لاکھ روپے تک کا طبی علاج حاصل کرسکتے ہیں۔قبل ازیں عمران خان نے 26 جنوری کو لاہور کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیکریٹریٹ میں ون آن ون ملاقات کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain