Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سشانت کی خودکشی، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، سلمان خان، ایکتاکپورسمیت8 بڑی شخصیات کے خلاف مقدمہ دائر

    By Daily Khabrainجون 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بولی وڈ کی 8 شخصیات بشمول کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، سلمان خان اور ایکتاکپور کے خلاف مقدمہ مظفر پور کی ایک عدالت میں دائر کیا ہے۔یہ مقدمہ مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت دائر کرتے ہوئے بولی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سشانت سنگھ کو ایک سازش کے تحت خودکشی پر مجبور کیا، جسے درخواست گزار نے قتل قرار دیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا ‘اس درخواست میں، میں نے الزام عائد کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کو 7 فلموں سے نکالا گیا اور کچھ فلموں کو ریلیز نہیں کیا گیا، ایسی صورتحال پیدا کی گئی، جس نے سشانت سنگھ کو انتہائی قدم لینے پر مجبور کردیا’۔انہوں نے کہا کہ بولی وڈ کی 8 شخصیات کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت سشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔پروڈیوسر ایکتا کپور نے ان الزامات پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سازشی خیالات پر اپ سیٹ ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ‘اس مقدمے پر شکریہ کہ میں نے سشانت کو لانچ نہیں کیا، حالانکہ میں نے ہی اسے لانچ کیا تھا، میں اپ سیٹ ہوں کہ کس طرح ایسے خیالات پھیلائے جاسکتے ہیں، پلیز سشانت کے گھروالوں اور دوستوں کو سکون سے سوگ منانے دیں، سچ سامنے آئے گا، ان خیالات پر یقین نہ کریں’۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اداکاری کی شروعات ڈراموں سے کی تھی، ان کا پہلا ڈراما کس دیش میں ہے میرا دل 2008 میں ریلیز ہوا تھا، جس کی پروڈیوسر ایکتا کپور تھیں۔پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد انہوں نے ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والے مقبول بھارتی ڈراما سیریل ‘پوتر رشتہ’ میں کام کیا جس نے ان کی مقبولیت کو گھر گھر پہنچا دیا۔اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے کہا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے ممبئی پولیس کی جانب سے ‘پیشہ وارانہ رقابت’ کے زاویے پر بھی تفتیش کی جائے گی ۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگرچہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے مگر ایسی میڈیا رپورٹس ہیں کہ اداکار مبینہ طور پر پیشہ وارانہ رقابت کے نتیجے میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوئے تھے۔دوسری جانب بولی وڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ابھینو کشیپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سلمان خان اور ان کے خاندان پر سشانت سنگھ کے کیرئیر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز اور سہیل جبکہ والد سلیم خان نے سشانت سنگھ کے فلمی کیرئیر کو تباہ کیا۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ان کا خاندان اپنے مخالفین کے خلاف کینہ رکھتے ہیں اور سلمان نے 2013 میں رنبیر کپور کے ساتھ بنائی جانے والی فلم بے شرم کی ریلیز رکوانے کی بھی کوشش کی۔اس بارے میں سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ردعمل میں کہا ‘جی ہاں، ہم نے ہی سب خراب کیا ہے نا، آپ پہلے جاکے ان کی فلمیں دیکھیں اور پھر ہم بات کرتے ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں میرا نام لیا، انہیں شاید میرے والد کا نام نہیں پتا، ان کا نام ہے راشد خان، انہیں ہمارے دادا اور پردادا کا نام بھی لینے دیجئے، جو وہ کرنا چاہتے ہیں کرنے دیں، میں ان کی باتوں پر رعمل ظاہر کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا’۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار نے خودکشی کی ہوگی تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، جن کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.