تازہ تر ین

مسٹر بین کورونا کی آگاہی کیلئے میدان میں آگئے

لندن (ویب ڈیسک ) دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے مسٹر بین کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اب یہی ہنسنی بکھیرنے والے مسٹر بین کورونا سے آگاہی دیں گے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے آگاہی پھیلانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی توجہ مبذول کر رہا ہے۔ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتاطی تدابیر برتنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے جبکہ ویڈیو پر عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain