تازہ تر ین

ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں ہوشاب سے آواران تک 146 کلو میٹر سڑک کا منصوبہ ہے، سی پی ڈبلیو ڈی سے منصوبے کی منظوری لے لی گئی: چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (اُویب ڈیسک ) ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں ہوشاب سے آواران تک 146 کلو میٹر سڑک کا منصوبہ ہے، سی پی ڈبلیو ڈی سے منصوبے کی منظوری لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے:

انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے کیچ/آواران کے دور دراز اضلاع میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان کی زندگی بدل دے گا ۔ اس سے قبل بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ گوادر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں گوادر کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ 230 ملین ڈالر لاگت کے ایئر پورٹ کا میگا منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain