پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کر رہے ہیں ان کی آئی ڈی کو بلاک کردیا جائے۔
