قومی ایئر لائن کے شعبہ ٹریفک کے افسرعلی میر ملاح کو سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی میر ملاح نے حیدر آباد میں 44 ایکڑ ایگریکلچرل لینڈ کو غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور رشتہ داروں کے نام الاٹ کروایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب کراچی نے علی میر ملاح کو ماڈل کالونی سے حراست میں لیا ہے۔
سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمینٹ میں ملوث پی آئی اے افسر کو حیدر آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے پی آئی اے افسر علی میر ملاح کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔
اس ضمن میں نیب کے مطابق پی آئی افسرعلی میر ملاح پر روینیو حکام کی ملی بھگت سے 43 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے جبکہ ملزم نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بیٹے اور دیگر کے نام منتقلی کروائی ہے۔
نیب حکام کے مطابق ملزم نے سرکاری زمین پر غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کا منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

