Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاقی حکومت کا چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainاکتوبر 20, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کر دی گئی ، نئی قانون سازی کے بعد سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی وترقی کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی ، میڈیا رپورٹ

    اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی طرف سے غیرفعال سی پیک اتھارٹی کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نئے قانون کے تحت چئیرمین اور سی پیک اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کی جائے گی۔ اس حوالے سے شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی پیک اتھارٹی کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جب کہ نئی قانون سازی کے بعد سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی وترقی کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی ، سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین کے ووٹ کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی ، اس کے دیگر ممبران ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ریسرچرز کے اچھی نیت پر مبنی اقدامات کے خلاف نیب ، ایف آئی اے یا کوئی تحقیقاتی ادارہ انکوائری نہیں کرسکے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ نئی قانون سازی کے تحت اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم کرنے کااختیار ختم کرتے ہوئے بورڈ انویسٹمنٹ کو اختیاردینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، سی پیک اتھارٹی کا آڈیٹرجنرل آف پاکستان آڈٹ کرے گا ، سی پیک فنڈ وزارت خزانہ کی شرائط وضوابط کے مطابق قائم ہوگا جس کے تحت وزارت خزانہ اخراجات پرنظررکھے گی ، کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز نے سی پیک اتھارٹی کے نئے بل کی منظوری دیدی۔مزید یہ کہ سی پیک فنڈز کی شرائط و ضوابط کی منظوری فنانس ڈویژن کی جانب سے دی جائے گی ، سب سیکشن 2 کے تحت نامزد کردہ آڈیٹر کو تمام دستاویزات ، اور اکاؤنٹس تک رسائی دی جائے گی ، آڈیٹر کی جانب سے سالانہ اور کوئی بھی سپیشل آڈٹ رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی جائے گی، سی پیک اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو آگاہ کرنے کے بعد آڈٹ رپورٹ پر ایکشن لیا جائے گا ، اتھارٹی کی جانب سے داخلی آڈٹ اور مالی انتظامات کیلئے طریقہ کار تجویز کیا جائے گا ، جب کہ وزیراعظم کی طرف سے اتھارٹی کے مالی انتظامات کے حوالے سے وضاحت یا مزید تفصیلات طلب کی جا سکیں گی

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.