تازہ تر ین

سپریم کورٹ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

 سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس  کی سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت 27 اکتوبر کو ہو گی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت فریقن کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی  گئی تھی۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain