تازہ تر ین

صدارتی الیکشن جیتنے پر وزیراعظم عمران خان کی نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد نو منتخب صدر سیّد ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے 13 ویں صدارتی الیکشن میں کامیابی پر اپنے بھائی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کےحصول کے لیے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain