تازہ تر ین

جہانگیر ترین گروپ اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، راجہ بشارت

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جہانگیر ترین گروپ اور تمام اتحادیوں سے رابطے ہیں، سب لوگ حکومت کے ساتھ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب پارک سے منسلک لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم میں دوستانہ ہاکی میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس میچ کے انعقاد پر سب کا شکریہ کرتا ہوں، ہاکی کی بہتری کے لیے یہ جذبہ سنگِ میل ثابت ہوگا، ہاکی سے منسلک کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ میچ حوصلہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کا فرض ہے کہ لیجنڈ کھلاڑیوں کا خیال کرے، پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں کھیل کا میدان بنانے کا ارادہ ہے، جس کا افتتاح وزیراعلی پنجاب کریں گے، کرکٹ جیسی پزیرائی ہاکی کو بلکل نہیں ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ہاکی کے ٹیلنٹ کو اوپر لانا ہوگا، کرکٹ پر پالیسی آئی ہے، اسپورٹس پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ہر کھیل کو میدانوں سے گلی محلوں تک لے جایا جائے، پی ایس ایل کی بنا پر بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain