تازہ تر ین

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain