تازہ تر ین

حکومت کے خلاف لانگ مارچ، بلاول بھٹو مزار قائد پہنچ گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت کیخلاف لانگ مارچ کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری مزار قائد پہنچ گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی قیادت میں کراچی سے مارچ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا۔
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل، جیالے انتہائی پُرجوش نظر آ رہے ہیں، کراچی شہر میں ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے رہائش گاہ سے روانگی سے قبل بلاول کو امام ضامن باندھا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول کے ہمراہ ہیں۔
پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آخری پڑائو راولپنڈی میں ہو گا، تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں بھی پیپلزپارٹی آج جلسہ منعقد کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain