امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نیویارک کے معروف علاقے ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔
مسلمانوں کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ مہینہ سحر و افطار کے بابرکت لمحات اور تراویح میں قرآن مجید کی تلاوت سننے سے سجا ہوتا ہے۔ تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات نہ صرف مساجد بلکہ عوامی مقامات پر بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے قلب اور معروف تجارتی مقام ’ٹائمز اسکوائر‘ پر باجماعت نماز تراویح ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
منتظمیں نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نماز تراویح کے اجتماع کے انعقاد کا مقصد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے غلط تاثر کو زائل کرکے یہ بتانا تھا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔
نماز تراویح میں شرکت کرنے والے مسلمان شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تراویح میں قرآن سننا، رمضان کی خاص عبادت ہے اور آج یہ سعادت حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر پر افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے تاہم پہلی بار باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- شہریوںکیلئے مشکلات پیدا کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی:فیصل کامران
- چیف سیکرٹری پنجاب کی چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات
- وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال’صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب
- مصری شاہ’ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش گرفتار’ 2 کلو 160 گرام چرس برآمد
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں
- محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا58واں اجلاس منعقد ہوا
- عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والا گینگ بے نقاب خاتون سمیت 2مسافر آف لوڈ
- کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
- عمرقید کے مجرم کی اپیل پر ڈی جی پنجاب فرانزک معاونت کیلئے طلب
- نشتر کالونی’60 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی
- تہرے قتل کے مقدمہ میں 3مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
- آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین’ اہلخانہ کی ملاقات’ مسائل بتائے
- لاہور کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- ہیلتھ ایشیا نمائش’ شعبہ صحت میں عالمی تعاون’ جدت کا نیا سنگِ میل
- چلڈرن ہسپتال میں یورولوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کیخلاف ہراسگی کا مقدمہ درج
- لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کو سزا دینے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادئیے
- نارووال:سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل اہلکار اینٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا رہا ہے۔
- سہیل افریدی سمیت 24 ارکان اسمبلی کی پاسپورٹ بلاک
- اسرائیلی حملے افسوسناک لبنان کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گئے شہبازشریف
- وزیر اعلیٰ کے پی کے کی لاہور میں سٹریٹ مو ومنٹ پولیس اورپی ٹی آئی کارکنوں کی آنکھ مچولی
