سرینگر: (ویب ڈیسک) مودی حکومت نے کشمیریوں کے مذہبی حقوق غصب کرتے ہوئے جامع مسجد سرینگر میں عوام کو شب قدر کی عبادات سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قابض بھارتی حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں افطار کے بعد جامع مسجد کا دورہ کیا جس کے بعد شب قدر اور نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
انجمن اوقاف نے نمازجمعتہ الوداع اور شب قدر کی عبادات کا اہتمام نہ کرنے دینے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔
کشمیریوں کے مذہبی حقوق بھی غصب، شب قدر کی عبادات سے روک دیا گیا

