تازہ تر ین

پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات کے معاملات پر عدالت سے رجوع کر لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مقدمات بنائے جارہے ہیں، عدالت مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے اور ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت جاری کرے ، ایف آئی اے یا پولیس کی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے بھی حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے، اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی۔
واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain