تازہ تر ین

برطانیہ یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرے گا

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ نے یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹنن کی وارننگ کے باوجود برطانیہ یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ ایم 270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔
ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ۔
برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینے کو تیار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain