Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیلاب متاثرین میں حکومتی امداد سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی جارہی ہے،سراج الحق

    By Khabrain Newsاگست 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    خانیوال: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں حکومتی امداد سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی جارہی ہے۔
    خانیوال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان تک بروقت امداد نہ پہنچی تو وہ حکمرانوں کے محلات کا رخ کریں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ فلڈانکوائری کمیشن 2010ء کی رپورٹ پر عمل درآمد ہو جاتا تو اتنی تباہی نہ آتی۔ پیشگی اطلاعات کے باوجود لوگوں کی نقل مکانی کا بندوبست نہیں کیا گیا۔ ظالم حکمرانوں نے مجبور اور بے بس انسانوں کو پانی کی موجوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کی عمر بھر کی کمائی سیلاب میں بہہ گئی،بچے، بزرگ، خواتین کھلے آسمان کے نیچے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں، فصلیں تباہ اور مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے، سیلاب زدگان کے پاس سر چھپانے کے لیے خیمے نہیں، حکومتی امداد غائب یا سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہورہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی تھی البتہ حکمرانوں میں حرکت تب پیدا ہوئی جب ایشین بنک نے خیرات کا اعلان کیا۔ یہ وقت آزمائش کا، قومی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم خود اپنے مجبور بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ قوم دل کھول کر عطیات دے، مخیرافراد سیلاب زدگان کی مدد کریں۔
    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان سیلابی علاقوں میں موجود ہیں، قوم امداد اور عطیات جماعت اسلامی، الخدمت فاؤئڈیشن کو پہنچائے۔کوہستان میں چار افراد کے پانی میں بہہ جانے کا الم ناک حادثہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ اور اس بات کا ثبوت ہے کہ انھوں نے مصیبت کے وقت کبھی بھی عوام کا ساتھ نہیں دیا۔ اگر بروقت ہیلی کاپٹر پہنچ جاتا تو معصوم افراد کی جان بچائی جا سکتی تھی، قیامت کے روز کوہستان کے مظلوموں کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔ اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہو گا کہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں مگر حکمران اپنے نجی دوروں کے لیے یہ سہولیات استعمال کرتے ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تباہی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے پانی کی گزرگاہوں پر قبضے کر رکھے ہیں، ان لوگوں نے اپنی جاگیریں اور محلات بچانے کے لیے سیلابی پانی کا رخ غریبوں کی بستیوں اور شہروں کی جانب موڑ دیا۔ اگر ڈیم تعمیر کر لیے جاتے، بندھ اور بیراجوں کو مضبوط کیا ہوتا تو اتنی تباہی نہ آتی۔
    انھوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وفاقی و صوبائی محکمے نااہل ثابت ہوئے۔ مختلف محکموں کی آپس میں سردجنگ جاری ہے اور لوگ بے سہارا بیٹھے ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی آپس میں دست و گریبان ہیں، سیلاب زدگان پر سیاست نہ کی جائے۔
    سراج الحق نے کہا کہ انھوں نے مسلسل کئی روز بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کے درمیان گزارے اور جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔ ہمارے پاس محدود وسائل ہیں مگر ہم ان وسائل کو مکمل طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
    ان کا کہناتھا کہ مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کہیں موجود نہیں اور ان کے محلات اور ڈیروں میں عوام کو سرچھپانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ لوگوں کی بے بسی دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ ملک 22کروڑ عوام کا نہیں صرف دوتین فیصد حکمران اشرافیہ کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو لٹیروں سے نجات دلانے کے لیے عوام کو جدوجہد کرنا ہو گی۔ سیلاب زدگان کو بھیک نہیں اپنا حق چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.