Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فتح جنگ،ڈھوک سیداں انٹرچینج سی پیک روڈ پر شہزور کی کھڑے ٹرک سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
    • سب انسپکٹر مدثر حسین پولیس تھانہ ڈھڈیال کا نیا ایس ایچ او تعینات
    • اسلام آباد کی مارکیٹوں کو لفٹر مافیا سے نجات دلائی جائے، اجمل بلوچ
    • فتح جنگ: ایپکا تقریب میںشرکاء کا ضلعی و ڈویژنل عہدیدارن کے ہمراہ گروپ فوٹو
    • مری میں وراثتی اراضی کا تنازع شدت اختیار کر گیا
    • فتح جنگ، ایپکا تقریب،ترقی پانیوالے ملازمین میں اعزازی شیلڈز تقسیم
    • ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب کے قیام کا کریڈٹ ہرکوئی اپنے نام لینے کیلئے سرگرم
    • مقبول سائیکل ورکس چوک اور ڈھکو روڈ پر کھلے گڑھے اہل علاقہ کیلئے مشکلات کا باعث
    • راولپنڈی: آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دیں۔
    • پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی با اثر شخصیت رکاوٹ
    • واہ کینٹ: وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک ٹھٹھہ خلیل روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح و تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • لیگی حکومت ہرڑ چوک چوہان روڈ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام
    • بیریسٹر عقیل ملک، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: حاجی ملک عمر فاروق
    • نئی ماڈل جیل کیلئے پنجاب سے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وفاق کے سپرد
    • پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکار اسلام آباد بھیجنے کی منظوری دیدی
    • ڈائریکٹر ایڈمن کا مؤقف دینے سے انکار
    • بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر حنیف عباسی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان خطا ب کر رہے ہیں۔
    • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہماری کابینہ کے کسی ممبر نے وائرل نہیں کی :ڈاکٹر شہریار
    • اس حوالے سے کچھ انکوائریاں زیر سماعت ہیں’ آڈٹ پیروں کو صحیح کر دیا گیا ہے: انتظامیہ آثار قدیمہ
    • زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انڈیا: پنجاب کی ایسی جیل جہاں قیدی اپنے شریک حیات کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کر سکتے ہیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انڈیا: (ویب ڈیسک) حال ہی میں انڈین پنجاب کے قیدیوں کو ایسی سہولت دی گئی جو بہت زیادہ مباحثوں کا باعث بن رہی ہے۔
    یہ سہولت لینے والے پہلے قیدی گرجیت سنگھ نے کہا کہ ’جیل ایک جیل ہے۔ کسی بھی جیل میں قیدی خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ ڈپریشن میں رہتا ہے لیکن گذشتہ دنوں جب میری بیوی جیل میں مجھ سے ملنے آئی اور ہمیں یہاں چند گھنٹے تنہائی میں گزارنے کی اجازت ملی۔ یہ میرے لیے ایک بڑی راحت تھی۔‘
    گرجیت سنگھ پر قتل کا الزام ہے اور ان کی عمر 60 سال ہے اور وہ پنجاب کے ضلع تارن تاران کی گوندوال جیل میں قید ہیں۔
    گرجیت اس سہولت کے لیے حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔ درحقیقت پنجاب پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے میاں بیوی کو جیل کے اندر تنہائی میں ملنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
    اس قانون کے بعد جیل میں قیدی اپنے شوہر یا بیوی سے تنہائی میں مل سکیں گے۔ اس ملاقات کے دوران وہ جسمانی تعلقات بھی قائم کر سکتے ہیں۔
    جیل قیدی
    اب جسمانی رابطے کی اجازت
    گرجیت کہتے ہیں کہ ’ہم شادی شدہ ہیں، شادی محبت کا مقدس رشتہ ہے۔ اس لیے اب جب حکومت شادی شدہ جوڑوں کو جیل میں ذاتی ملاقات کا موقع دے رہی ہے تو ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘
    پنجاب میں اس سے قبل قیدیوں کو کسی ملاقاتی سے جسمانی رابطہ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ انھیں فون پر بات کرنے یا فاصلہ رکھنے کا حکم تھا۔ اس دوران ان کے درمیان شیشے کی دیوار تھی۔
    پنجاب کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) ہرپریت سدھو نے بتایا کہ ’جو شریک حیات جیل میں نہیں، اسے سزا دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قیدیوں کی کشیدگی پر قابو پایا جائے اور ان کی معاشرے میں واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا کہ قیدیوں کو پنجاب کی جیلوں میں تنہائی میں اپنے ساتھی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ ہے۔‘
    ’20 ستمبر کو، یہ سہولت پہلی تین جیلوں میں شروع کی گئی تھی۔ 3 اکتوبر تک ریاست کی 25 جیلوں میں سے 17 جیلوں میں یہ سہولت بحال کر دی گئی۔‘
    انھوں نے کہا کہ ’جوڑوں کے درمیان جنسی تعلقات ایک ضرورت ہے۔ کئی ممالک میں جیلوں میں اس کی اجازت ہے۔ ہم نے یہ بھی محسوس کیا کہ عدالتوں کے ایسے بہت سے احکامات ہیں، جو ایسے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔‘
    حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ایک ہٹ تھا۔ پہلے ہفتے میں ہی قیدیوں کی جانب سے میاں بیوی سے ملنے کی اجازت کے لیے 385 درخواستیں موصول ہوئیں۔
    جوگا سنگھ
    37 سالہ جوگا سنگھ پر دھوکہ دہی کا الزام ہے اور وہ جیل میں ہیں
    انھوں نے کہا کہ ’میں کئی مہینوں سے اپنے خاندان سے نہیں ملا تھا۔ یہ بات مجھے اندر سے پریشان کر رہی تھی لیکن اس منصوبے کی وجہ سے مجھے جیل کے اندر اپنی بیوی سے اکیلے ملنے کی اجازت مل گئی۔ اس نے مجھے توانائی سے بھر دیا۔‘

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار

      پاکستانی وزیر سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

      امریکی کمپنی اینوڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر دیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.