Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے: سرفراز بگٹی
    • آسٹریا نے ایران کے محمد اسلامی کو ویانا آنے سے روک دیا
    • مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، مقصد امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
    • سعودی عرب، نیوم بحران کا شکار’ منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16ارب ڈالرز خرچ ہونگے
    • اپنے سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد ایڈمن افیسر کا نجی ہسپتا ل سے علاج
    • اپنے ہی سرکاری ہسپتال پر عدم اعتماد؟ ایڈمن افسر کا نجی ہسپتال سے علاج پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری
    • مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت
    • سعودی عرب میں 1300 سال پرانی مسجد دریافت کرلی گئی
    • کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
    • عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر 25 ستمبر تک سعودی عرب جاسکیں گے
    • جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 30ویں روز میں جاری رہا
    • شہریوںکیلئے مشکلات پیدا کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی:فیصل کامران
    • چیف سیکرٹری پنجاب کی چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات
    • وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال’صوبوں سے 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب
    • مصری شاہ’ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش گرفتار’ 2 کلو 160 گرام چرس برآمد
    • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں
    • محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا58واں اجلاس منعقد ہوا
    • عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والا گینگ بے نقاب خاتون سمیت 2مسافر آف لوڈ
    • کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
    • عمرقید کے مجرم کی اپیل پر ڈی جی پنجاب فرانزک معاونت کیلئے طلب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیشنل سیکیورٹی کے سب سے اہم عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔ میرے اوپر الزامات ہیں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کر دیا ہے، میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے تعینات کر دیں۔ نیشنل سیکیورٹی کے سب سے اہم آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے۔
    جھنگ اور لالہ موسیٰ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ تین چار دن سے وزیراعظم لندن میں موجود ہے، وہاں تماشا ہوا ہے، وہاں فیصلہ ہو رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنے گا۔ قومی سکیورٹی کے سب سے اہم عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے، اس ملک کا سزا یافتہ آدمی اور جھوٹ بولنے والا شخص اس تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے، اس کے ساتھ اس کے جھوٹے بیٹے اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ ہینڈلرز کی یقین دہانی کے بعد اسحاق ڈار وطن واپس آئے۔ شریف فیملی میں جو احتساب سے بھاگا وہ لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔
    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل پر ہرجانہ کیا، اور لندن میں عدالت میں چلے گیا، موجودہ وزیراعظم کو وہاں کی عدالتوں کا نہیں پتہ، وہاں کی عدالت نے وزیراعظم کو وہاں بلا لیا ہے، اسے نہیں پتہ یہ وہاں پھنس گیا ہے، ڈیلی میل نے شہباز شریف کی چوری پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ برطانیہ، یورپ میں وسائل پاکستان سے زیادہ نہیں ہیں لیکن وہاں انصاف پر مبنی نظام ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی تک خوشحال نہیں ہو سکتے، جمہوریت، حقیقی آزادی نہیں آ سکتی۔ جتنی مرضی اچھی پالیسیاں لے آئیں جب تک انصاف کی حکمرانی نہیں ہو گی کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں اس لیے پیسے نہیں لگاتے کیونکہ وہ کہتے ہیں پاکستان میں ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیتا، یہاں پر قانون کمزور ہے اور سرمایہ محفوظ نہیں ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی کیس بہت اہم ہے، ماڈل ٹاؤن سے پیسہ گاڑیوں میں پولیس کی نگرانی میں جاتا تھا، بعد میں اسے ڈالر میں تبدیل کر کے بیرون ملک بھجواتا تھے، اس کے بعد یہ پیسہ نامعلوم اکاؤنٹ میں منگوائے جاتے تھے۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ان کو ہر کچھ وقت کے بعد انہیں این آر او مل جاتا ہے، آصف زرداری، شریف فیملی نے بہت پیسہ لوٹا اور باہر بھیجا۔ہمارے اوپر الزامات ہیں کہ ہم نے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کر دیا ہے میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے آرمی چیف بنا دیں، مجھے نہ تو نیب کا، چیف جسٹس اور نہ ہی کسی اور ادارہ کا سربراہ چاہیے جو بھی ہو میرٹ پر تعیناتی ہو۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آئی جی کو سزا ہونے والی تھی، اسے یہ بڑا عہدہ دے دیا گیا۔ شہباز شریف نے اسے چن کر لگایا۔ اسے لگایا اس لیے کہ اپنے غلط کام کروا سکیں، پاکستان کی بزنس کمیونٹی، مزدوروں اور کسانوں سے پوچھیں ہمارے دور حکومت میں ملک کس طرف جا رہا تھا، معاشی شرح نمو 6 فیصد سے زیادہ ہو رہی تھی، ہمارے دور میں تیل بہت مہنگا تھا، لیکن عوام کو سبسڈی کے ذریعے سستا دیا۔ ہمارے دور میں مہنگائی 15 فیصد تھی، اب ملک میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے، موجودہ حکومت سے ملک نہیں سنبھال رہا، روپیہ 49 روپے گرا ہے، ان کے دور میں پٹرول، بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، ہمارے دور میں بہت قیمتیں کم تھیں۔ ہینڈلرز جن کو لے کر آئے ہیں اور جو ملک کے مسائل ہیں ان کے بارے میں کون بتائے گا۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی قرضوں کو کیسے اُتاریں گے، دولت میں اضافہ نہیں ہو رہا ، ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، ٹیکس کلیکشن، ایکسپورٹ ، زر مبادلہ کے ذخائر ، ترسیلات زر بھی گر رہی ہیں۔ لوگوں کے منہ بند نہیں کیے جا سکتے، ارشد شریف کے ساتھ بہت ظلم ہوا، اس کا ذمہ دار کون ہے، اعظم سواتی، شہباز شریف جیسے دیگر لوگوں پر تشدد کیا گیا، اس کے بعد ویڈیو سامنے آئی، نیوٹرلز چاہتے ہیں کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کر لیں۔ حقیقی آزادی کی تحریک عمران خان کی نہیں، نوجوانوں سمیت ملک کی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ انصاف لینے کے لیے ہے، جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا، ہماری عدلیہ ہمارے حقوق کی حفاظت نہیں کرتی، جب تک طاقتور مافیا قانون کے نیچے نہیں آتا اور انصاف آنے تک ملک آگے نہیں جا سکتا، ملک سے باہر کسی کو نوکری نہیں کرنی پڑے گی، ملک میں سب کچھ ہے، آزادی چھیننی پڑتی ہے۔ تمام شہریوں کو کہتا ہوں ہمارے ساتھ ملکر نکلیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.