تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر کوئی بھی منہ اُٹھا کر کسی کو بھی کچھ بھی بول دیتا ہے، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و ہرفن مولا اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پرفارمنس پر تنقید کرنے کے لئے اداکاری کی سمجھ بوجھ بھی ہونی چاہیئے، سوشل میڈیا پر ہر کوئی منہ اُٹھا کر کسی کو بھی کچھ بھی بول دیتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ میں اداکارہ نے ایئرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ سنایا اور کہا کہ معروف شخصیت ہونے کے باعث پرائیویسی میں خلل پڑتا ہے جبکہ آج کل سوشل میڈیا پر ہر کوئی منہ اُٹھا کر کسی کو بھی کچھ بھی بول دیتا ہے کہہ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرفارمنس پر تنقید کرنے کے لئے اداکاری کی سمجھ بوجھ ہونی چاہیئے ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ جسے کام نہیں آتا ہو وہ بھی تبصرے کرے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain