Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا کویت اور بحرین ایئر پورٹ پر حملہ
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
    • آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو کڑی سزا سنا دی؛ وجہ کیا بنی؟
    • لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں
    • 2026/27 سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
    • ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا
    • امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کو اپنے پریس آفس سے روک دیا
    • بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
    • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
    • کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں
    • سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مشیر اماراتی صدر انور قرقاش
    • لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر
    • امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
    • کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
    • گوگل اپنے اے آئی منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے 80 بلین ڈالر کے شئرز فروخت کرے گا
    • اسرائیلی وزیر خارجہ نے سفارت خانے کے افتتاح پر نجی کو دوست قرار دیا
    • اسرائیل باز نہ آیا تو دنیا میں تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا کے دفاع اور خارجہ کے وزرا نے دورہ بھارت کی تیاری کرلی

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن رواں سال نومبر میں بھارت کا دورہ کریں گے تاکہ علاقائی سلامتی اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات بات چیت کی جاسکے۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنما اپنے دورے کے دوران بھارتی ہم منصبوں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھارت امریکا اسٹریٹجک تعلقات کے مکمل اسپیکٹرم کے بارے میں بات چیت کریں گے اور ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقے تبادلہ خیال کریں گے۔

    دونوں شخصیات علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے، جس میں چین کے ساتھ بھارت کی شمالی سرحدوں پر جاری فوجی تعطل کا معاملہ بھی شامل ہے۔

    بھارت اور امریکا دونوں کیوڈ گروپ کے رکن ہیں، جو ہند بحرالکاہل کے خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے، جہاں بھارت کا اہم کردار ہے۔

    ملاقات میں غزہ میں حماس اسرائیل تنازع بھی شامل ہو سکتا ہے، جس میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے بات کی جائے گی، جبکہ عالمی سلامتی پر روس یوکرین جنگ کے اثرات ممکنہ طور پر بات چیت کا حصہ ہوں گے۔

    دونوں ممالک دفاعی ہارڈویئر تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں بھارت تین ارب ڈالر سے ذائد مالیت کے پریڈیٹر ڈرون اور متعلقہ نظام خریدے گا۔ بھارت گزشتہ چند دہائیوں میں امریکی ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک رہا ہے اور مستقبل میں بھی مزید تعاون کی توقع ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    ایران کا کویت اور بحرین ایئر پورٹ پر حملہ

    ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا

    امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کو اپنے پریس آفس سے روک دیا

    تازہ ترین

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں

    لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.