Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

    By Khabrain Newsجون 19, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمالیہ، بادل اور ستاروں سے بلند ہوچکے ہیں مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے کہ تعلقات میں کمی آگئی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہے جس کے ذریعے اداروں  اور سیاسی مخالفین کو دباؤ میں  لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ،جس کے ذریعے دباؤ میں  لانے کی کوشش کرتی ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان ،چین کے تعلقات پر پروپیگنڈا کر کے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے خدانخواستہ تعلقات میں  کمی آ گئی ہے۔

    انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ’اس جماعت نے جہاں  فوج ،عدلیہ اور اپوزیشن کو رگڑا وہیں  گزشتہ کچھ دنوں  سے پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کی ہوئی ہے اوریہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خدانخواستہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی آ گئی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ میں بہت ادب سے پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہوں  گا کہ اپنی سیاست اور ریاست کے مفادات میں فرق کرنا سیکھیں، آپ ریاست کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہیں  چڑھا سکتے، آپ اگر ریاست کے مفادات کے ساتھ کھیلیں  گے تو آپ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،اگر آپ یہ چاہیں  کہ اسمبلیوں  سے ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں  اور سڑکوں  پر انتشار بھی پیدا کریں  ملک کی ترقی کو سبوتاکریں  تو اس کی اجازت نہ قوم دے گی نہ ہم دیں  گے نہ کوئی ملک کے اندر دے سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں ،پہلی بار ایسی جماعت سامنے آئی ہے جس کا مفاد ملک یا ریاست نہیں بلکہ اس کا لیڈر ہے، اگر وہ ہے تو ریاست ہے اگر وہ نہیں  ہے تو ریاست نہیں  ہے، پاکستان کی ریاست مضبوط ہے پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام اس کے پشت کے اوپر ہیں ۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور جب ہم سیاست کرتے ہیں تو ہمیں سیاست اور ریاست میں  فرق سمجھنا چاہیے، سیاست میں  تو اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے لیکن ہماری ریاست میں  اتار نہیں ہو سکتا، اس میں اپنی سیاسی مصلحت نہیں ہوسکتی، ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رہنا ہے، ہم چاہے حکومت کے اندر ہوں  یا حکومت سے باہر ہوں  ریاست ہماری سانجھی اور اس کے مفادات و مستقبل سانجھا ہے، جب ہم سیاست کے لئے ریاست کو داؤ پر لگاتے ہیں  تو پھر ہم اپنے ملک کے ساتھ دوستی نہیں  دشمنی کر رہے ہوتے ہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ  حال ہی میں  شہباز شریف نے جو چین کا دورہ کیا اس دورے کے بعد جو مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا یہ پاکستان کے سفارتی تعلقات کی تاریخ میں  جامع ترین مشترکہ اعلامیہ تھا، جس میں  سی پیک سے لے کر ملک کی سلامتی، ہماری دفاعی ضروریات شامل تھیں، جبکہ تاریخ مین پہلی بار پاکستان اور چین کے نے اسپیس کے شعبے میں بھی تعاون کو توسیع دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا روایتی رشتہ جو ہم کہا کرتے تھے کہ ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے اب ستاروں  اور آسمانوں  سے بلند ہو چکا ہے کیونکہ ہم تعاون کو اسپیس کے شعبے میں بھی لے جا چکے ہیں، تیس مئی کو ایم ایم ون سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ چین کے اشتراک سے لانچ کیا گیا وہ پاکستان کے اپنے کمیونیکیشن کے نظام کے لئے سنگ میل تھا اور اس سے پاکستان کو بہت بریک تھرو ملے گا،آئندہ ایک اور سپیس پروگرام کو چین کے اشتراک سے آگے بڑھائیں  گے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی طرح چین نے سی پیک کے فیز ٹو کے لئے بہت برملا کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب ہم اپ گریڈڈ ورژن سی پیک کے لئے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے  بیان کو پڑھنے اور سننے کے بعد کوئی احمق ہی ہوگا جو یہ سمجھے گا پاکستان اور چین کے تعلقات میں  کسی طرح کی کمی آرہی ہے یا اس کا اسٹیٹس کم تر ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پرائمری اسکول کے بچے سے بھی پوچھیں  گے تو وہ کہے گا کہ شہباز شریف کے حالیہ دورے کے بعد پاک چین تعلق کے اندر مزید گہرائی پیدا ہوئی ہے اوراس تعلق کے اندر تعاون کی نئی بنیادیں  تلاش کی گئی ہیں، جو پاکستان اور چین کا ہمیشہ مستحکم رشتہ ہے وہ نئی بلندیوں  کی طرف بڑھا ہے، ہم اسٹریٹجک کوارڈی نیشن کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

      ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی

      جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.