تازہ تر ین

عمران خان جیل میں Nokia 3300 استعمال کرتے ہیں جو دنیا کا سب سے محفوظ ترین موبائل سمجھا جاتا ہے! خواجہ آصف

وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ زیرِحراست سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں نوکیا 3300 استعمال کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ دعویٰ نجی ٹی چینل پر معروف صحافی و اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر آئے روز عمران خان کے جاری بیانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ‘میں بھی جیل میں رہا ہوں، وہاں انسان خود کو بڑا اکیلا محسوس کرتا ہے، وہ (عمران خان) تو خیر اکیلے نہیں ہیں، سارا سارا دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘عمران خان جیل میں نوکیا 3330 سے بھی استعمال کرتے ہیں جوکہ دنیا کا محفوظ ترین موبائل فون سمجھا جاتا ہے، ہمیں تو گفتگو کرنے کیلئے ہی کوئی بندہ نہیں ملتا تھا، ہم مشقتی سے ہی باتیں کرلیتے تھے’۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain