تازہ تر ین

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

  اسلام آباد: پاکستان 12 ستمبر کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء کا 23واں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا موجودہ چیئر ہے۔

ایس سی او وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی اور رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔

وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے،  ایس سی او وزرا خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے۔

وزارتی اجلاس کے نتائج پر آئندہ حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں بحث ہوگی۔  اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

اجلاس کا مقصد خطے میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا ہے پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain