Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ آن لائن ٹکٹ آج سے فروخت ہوں گے

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ آج شام پانچ بجے سے آن لائن فروخت ہوں گے، جنرل انکلوژر میں پہلے دن داخلہ مفت ہوگا۔

    شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے جس کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    شائقین کی بڑی تعداد میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے ملتان میں دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ بھی مفت ہوگا۔

    پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات یعنی دوسرے سے چوتھے روز تک جنرل انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی جبکہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے ٹکٹ پانچویں اور آخری روز 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

    فرسٹ کلاس انکلوژرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے لیے ٹکٹ پہلے ٹیسٹ کے چار دنوں کے لیے 100 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے ہوگی۔ پریمیئم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے لیے ٹکٹ پیر سے جمعرات یعنی پہلے سے چوتھے روز تک 200 روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ شائقین اسی انکلوژرز سے پانچویں دن کا کھیل 300 روپے میں دیکھ سکتے ہیں۔

    وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب  300 اور 2ہزار میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پی سی بی گیلری میں شائقین کو دوپہر کا کھانا ملے گا۔

    اسی مقام پر 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بدھ اور جمعرات (دوسرے اور تیسرے دن) کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ چوتھے اور پانچویں دن کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    فرسٹ کلاس اور پریمیئم انکلوژرز کے لیے، شائقین ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دنوں کے لیے بالترتیب 100 اور  200 روپے میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ چوتھے اور پانچویں دن کے فرسٹ کلاس اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب 200 اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    وی آئی پی انکلوژرز اور پی سی بی گیلری سے دیکھنے کے خواہشمند شائقین ٹیسٹ کے پہلے تین دنوں کے لیے بالترتیب 300   اور 2000 کے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ دونوں جگہوں کے لیے جمعہ اور ہفتہ چوتھے اور پانچویں روز) کے ٹکٹ  بالترتیب 400 اور 2500 روپے میں دستیاب ہیں۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے پہلے دن پریمیئم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ مفت ہوگا۔

    دوسرے دن پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ تیسرے ٹیسٹ کے باقی دنوں کے لیے پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ شائقین کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) ٹکٹوں کی قیمت پہلے دو دنوں کے لیے 400 اور باقی دنوں کے لیے 500 روپے ہوگی۔

    پی سی بی گیلری میں نشستیں جمعرات اور جمعہ (پہلے اور دوسرے روز) کے لیے 2ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں میں شائقین گیلری کے ٹکٹ 2500 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.