Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    • گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»کھیل»نیوزی لینڈ سے وائٹ واش کا ذمہ دار خود، روہت شرما کا اعتراف
    کھیل

    نیوزی لینڈ سے وائٹ واش کا ذمہ دار خود، روہت شرما کا اعتراف

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsنومبر 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا ذمے دار خود کو قرار دیا ہے۔

    سیریز میں شرمناک کارکردگی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش کی ذلت آمیز شکست کا ذمے دار خود کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

    روہت شرما نے کہا اس سیریز میں پوری بھارتی ٹیم اجتماعی طور پر اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی لیکن وہ بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں جب کہ ہمارے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی پیش کی۔

    بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز ہارنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ یہ ایسی چیز ہے جو آسانی سے ہضم نہیں ہوتی۔ ایک بار پھر، ہم نے اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی اور اس سیریز میں ہم نے بہت سی غلطیاں کیں، جس کا ہمیں اعتراف کرنا ہوگا۔

    روہت شرما نے سیریز میں شکست کی بڑی وجہ بیٹنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے کسی بھی ٹیسٹ میچ میں بورڈ پر اتنے رنز نہیں بنائے کہ حریف کو دباؤ میں لے سکتے۔

    ممبئی ٹیسٹ میں کم ہدف ملا جس کو حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن بیٹرز نے انہیں دوبارہ مایوس کیا۔

    اپنی بیٹنگ فارم سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بطور سینئر کھلاڑی اور کپتان اس سیریز میں بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے اور یہ صورتحال بہت مایوس کن ہے جب کہ نوجوان بیٹرز (رشبھ پنت، یشسوی جیسوال، اور شبمن گل) نے دکھایا کہ بیٹنگ کیسے کی جاتی ہے۔

    ممبئی ٹیسٹ میچ میں شبمن گل نے پہلی اننگز میں 146 گیندوں پر شاندار 90 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں رشبھ پنت نے 57 گیندوں پر 64 رنز بنائے لیکن کوئی دوسرا بیٹر ان کا ساتھ نہ دے سکا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    مئی 27, 2026

    ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

    مئی 26, 2026

    محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.