Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کے نتیجے میں پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئی ہے۔
    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے ملک کو  بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کی حوصلہ افزائی ہوگی، جس سے پیداوار اور ایکسپورٹ سمیت ملازمتوں کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ شرح سود میں ڈھائی فی صد کی کمی ہونا اچھی پیش رفت ہے، جو اسٹیٹ بینک گزشتہ کچھ ماہ سے بتدریج 22 سے 15 فی صد تک لے کر آیا ہے۔ اب امید ہے کہ ہمارے معاشی اشاریے اسی طرح بہتری کی جانب رہے تو پاکستان کی معیشت بہت اچھے انداز سے بڑھتے ہوئے مزید مضبوط ہوگی۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسمبلی کے اجلاس کے بعد پاکستان کا اہم وفد سعودی عرب روانہ ہوا ہے، جو میرے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں طے پائے معاملات پر بات چیت کرے گا۔  انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں مشترکہ معاملات میں تیزی سے فیصلے کرنا ہوں گے، اسی سلسلے میں پاکستانی وفد سعودی عرب روانہ ہوچکا ہے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ جہاں دیگر شعبوں سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، وہیں مائنز اینڈ منرلز، سولر انرجی اور خاص طور پر آئی ٹی کا شعبہ ہمارے لیے اہم ہے۔ ہمارے آئی ٹی ماہر نوجوانوں کی  سعودی عرب، قطر سمیت دنیا  بھر میں ضرورت ہے۔ امید ہے کہ وزارت آئی ٹی اس حوالے سے اپنی کارکردگی دکھائے گی۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ساتھ بزنس ٹو بزنس سمجھوتوں پر   ہم تیزی کے ساتھ آگے  بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے سمجھوتے سائن کرنے کا وقت بھی آ چکا ہے۔ ان کے صدر نے پیغام بھیجا ہے کہ ہم تیار ہیں۔ یہ سب بہت اچھے اشارے ہیں، اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان حالات سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
    اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کل جو پالیسی ریٹ ڈھائی فی صد کم ہوا ہے، اس سے قرضوں کا حجم 1.3 ٹریلین (1300 ارب روپے) کم ہوگا۔ اس سے ہمارا سرکاری قرضوں کے بوجھ میں کمی آئے گی اور مستقبل میں اس کے اور بھی فوائد حاصل ہوں گے۔
    انہوں نے کہا کہ قدم کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھیں گے تو پاکستان کو کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔کاروباری برادری کا حوصلہ افزائی اور انہیں اہمیت دے کر ہم اپنی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر سے بھی ایک اور اچھی خبر ہے،  جو سردیوں کے لیے ایک اچھا پیکیج ہے۔ اس سے پاکستان کی معیشت اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ صنعتیں وسیع ہوں، لوگوں کو روزگار ملے گا اور پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔ وہی اقوام آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیں اور فیصلہ کرلیں کہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ پاکستان کو بھی ان شا اللہ ہم سب کی اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.