Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی؛ 8 بیٹیوں کا باپ اپنے سابق داماد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    شہر قائد میں 8 بیٹیوں کے باپ کو اس کے سابق داماد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
    پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے میٹروول ضیا کالونی سوات چوک کے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 60سالہ محمد پرویزخان ولد شاہجہاں کے نام سے کی گئی۔
    مقتول پرویز 8 بیٹیوں کا باپ اور نجی گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ اومومن آباد شہبازیوسف نے بتایاکہ مقتول پرویز کو اس کے سابقہ داماد صاحب زادہ نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعےکے بعد ملزم صاحب زادہ موقع پر سے فرارہو گیا۔
    ملزم نے مقتول کی بیٹی کو 2سال قبل طلاق دے دی تھی، جس کے بعد  مقتول نے اپنی بیٹی کی کہیں اورشادی کردی تھی جب کہ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے طلاق نہیں دی  تھی۔ کچھ عرصے سے مقتول اورملزم کے درمیان  لڑائی جھگڑے چل رہے تھے۔
    مقتول کو ایک گولی لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔ جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول  ملا ہے، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔  پولیس نے واقعےکی تفتیش اورملزم کی تلاش شروع کردی  ہے۔
    مقتول کے رشتہ داروں نے بتایاکہ مقتول پرویزنے کچھ سال قبل اپنی بیٹی کی شادی صاحب زادہ سے کی تھی، تاہم  گھریلو جھگڑوں کے باعث بیٹی کووالد نے گھر پر رکھ لیا تھا۔ بار بار صاحب زادہ کو سمجھایا لیکن وہ بیوی کو لینے نہیں آیا اور نہ اس کی کوئی خیرخبر لی۔ والد نے عدالت سے رجوع کیا اورصاحب زادہ سے علیحدگی ہو گئی۔
    کچھ سال قبل پرویز نے بیٹی کی شادی دوسری جگہ کردی۔ مقتول کی بیٹی کے صاحب زادہ سے 3 اور دوسرے شوہرسے ایک بچہ ہے۔ شادی کا ملزم کو معلوم ہوا توسب کوجان سے مارنے کی دھمکیاں شروع کردیں۔ مومن آباد پولیس کو اطلاع دی تومقدمے کے بجائے درخواست دینے کو کہا گیا۔
    پولیس کے مطابق مقتول اورملزم کا تعلق سوات سے تھا اورکیس بھی وہیں چل رہا تھا۔ ملزم نے ایک ہی گولی مقتول کے سرمیں ماری،  ملزم گھات لگائے مقتول کا انتظار کررہا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.