Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور؛موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ماحولیاتی انصاف مارچ کو پی ٹی آئی مارچ سمجھ کر نفری طلب کر لی گئی

    By Khabrain Newsدسمبر 16, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں سے کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کی مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے ماحولیاتی انصاف مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کے آغاز سے قبل اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب پولیس نے کسانوں اور ماحولیاتی تحفظ کے کارکنوں کے مارچ کو روکنے کے لیے بھاری نفری طلب کرلی اور قیدی وین بھی منگوا لی گئی، پولیس نے ماحولیاتی انصاف مارچ کے عنوان کی وجہ سے یہ سمجھا کہ مارچ تحریک انصاف کی طرف سے کیا جارہا ہے۔

    ماحولیاتی انصاف مارچ کا انعقاد پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سےکیا گیا جس میں سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان ،خیبرپختوانخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور تحریکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے  سیکرٹری جنرل فاروق طارق نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے عوام اس بحران کے بدترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیا لیکن موسمیاتی تباہی کے ذمہ دار امیر ممالک ذمہ داری سے مسلسل بھاگ رہے ہیں۔ ہم سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور کسانوں کے لیے فوری معاوضے، صاف ہوا کا حق اور سب کے لیے ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی قیادت میں چلنے والی تحریک ماحولیاتی بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرے اور ایک پائیدار اور منصفانہ مستقبل کی تعمیر کرے۔انہوں نے سندھ میں عوام کی جانب سے دریائے سندھ پر چھ نہریں بنانے کے خلاف تحریک سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ نہر یں کھودنا بند کریں۔

    انہوں نے کہا پاکستان میں 2022 کا سیلاب ملک کی تاریخ میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی بدترین آفات میں سے ایک تھا۔ مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور برفانی تودوں کے پگھلنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے تقریبا 33 ملین افراد متاثر ہوئے، 1700 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔

    شرکا نے کہا کہ ماحولیاتی بحران اب ایک بہت بڑا خطرہ  ہے اور  یہ پہلے ہی گلگت بلتستان جیسے علاقوں میں لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے جہاں گلیشیئر خطرناک شرح سے پگھل رہے ہیں۔ پیریفیریز پر رہنے والے لوگوں کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے  جبکہ کارپوریٹ مفادات ماحولیاتی تباہی کی پرواہ کیے بغیر لاپرواہی سے وسائل نکالنے کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہیں۔

    ماحولیاتی انصاف کا مطلب لوگوں اور سیارے کو منافع سے پہلے رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بابا جان نے کیا اور کہا کہ ہمیں استحصال کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے اور اپنی زمینوں، معاش اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

      ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی

      جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.