Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج

    By Khabrain Newsنومبر 4, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:

    ویرانی بنی بھولی بسری یاد فیصل آباد کا میدان پھر آباد ہوگیا،17 سال بعد وینیو پر انٹرنیشنل میچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج ہوگا۔ 

    گرین شرٹس فتح کی راہ پر گامزن رہنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے نئی طرز میں کپتانی کے کامیاب آغاز کیلیے کمر کس لی ہے۔

    بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے جلد قدم اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔

    گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی، شاہین اور جنوبی افریقی ہم منصب میتھیو بریٹزکی  دونوں ہی اسے اپنا بنانے کیلیے بے چین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز منگل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اس سے قبل 2 ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر رہی جبکہ ٹی 20 میں گرین شرٹس نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پلیئرز اب ون ڈے سیریز میں بھی حریف کو قابو کرنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کپتانی کی شروعات کریں گے، انھیں محمد رضوان کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    پاکستان نے اس سیریز کیلیے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، فخر زمان کی واپسی ہو گئی جو ٹی 20 سیریز میں شریک نہیں ہوسکے تھے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ ون ڈے کرکٹ میں نویں مرتبہ ایک ساتھ بولنگ کریں گے۔

    یہ تینوں بولرز پہلی بار ایشیا کپ 2023 میں ساتھ میدان میں اترے تھے، گزشتہ برس ان تینوں نے آسٹریلیا میں پاکستان کو ون ڈے سیریز جتوانے کے ساتھ جنوبی افریقہ کو اس کے ملک میں وائٹ واش کیا تھا۔

    دونوں حریفوں کے خلاف مجموعی طور پر 5 میچز میں انھوں نے گرنے والی 47 وکٹوں میں سے 31  اڑائی تھیں۔

    ایک روزہ سیریز میں کامیابی کیلیے بیٹنگ لائن کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹاپ آرڈر پر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی ذمہ داری عائد ہوگی، بولنگ اٹیک بھی حریف سائیڈ کے قدم جلد اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں کافی فارم میں ہے، اس نے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا بھی سیمی فائنل کھیلا۔

    پروٹیز نے سال کے آغاز میں پاکستان میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلی تھی، اس لیے وہ اس بار بھی اچھی پرفارمنس کیلیے پراعتماد ہے،  تینوں میچز فیصل آباد کے  اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں پر 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔

    اس گراؤنڈ پر آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 کو پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان کھیلا گیا تھا،  مجموعی طور پر اس وینیو پر  16 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں۔

    پاکستان نے اقبال اسٹیڈیم میں 12 ون ڈے کھیلے جن میں سے 9 جیتے  اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنوبی افریقہ نے 5  میں سے  2 ون ڈے  جیتے جبکہ  3 میں شکست ہوئی۔

    گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے اقبال اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے پہلے وارم اپ سیشن میں شرکت کی،پھر کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ پر توجہ دی۔

     بیٹرز نیٹ میں شاٹس کو بہتر بناتے رہے ، بولرز کی توجہ لائن اینڈ لینتھ پر مرکوز رہی، ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔

    اس تاریخی موقع پر کپتان شاہین آفریدی اور جنوبی افریقی ہم منصب میتھیو بریٹزکی نے پوز دیے، دونوں ہی کپتان ٹرافی کو جیتنے کیلیے بے چین ہیں ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.