Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
    • 2027 ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا: ویرات کوہلی
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • خبریں کی خبر پر ایکشن، گوجر خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کا کام شروع
    • پولیو ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والے دو افراد گرفتار
    • BYD نے 10 ہزار گاڑیوں کے پاکستانی سڑکوں پر آنیکا اہم سنگ میل عبور کرلیا
    • پاکستان پوسٹ نے مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کیلئے ٹیرف کی منظوری دیدی
    • عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دودھ میں ملاوٹ کا پتا کیسے لگائیں؟ گھر بیٹھے آسان ٹیسٹ جان لیں

    By Khabrain Newsاپریل 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دودھ ہماری روزمرہ غذا کا اہم حصہ ہے اور صحت کے لیے بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن موجودہ دور میں ملاوٹ کے بڑھتے رجحان نے اس بنیادی خوراک پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    پہلے جہاں دودھ میں صرف پانی ملانے کی شکایات ہوتی تھیں، اب اس میں مختلف کیمیکلز شامل کیے جا رہے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق دودھ کو زیادہ گاڑھا، سفید اور کریمی دکھانے کے لیے اس میں ڈٹرجنٹ، اسٹارچ، یوریا اور یہاں تک کہ ڈالڈا گھی بھی شامل کیا جاتا ہے۔ تاہم چند سادہ گھریلو طریقوں کی مدد سے یہ جاننا ممکن ہے کہ دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ۔

    یوریا کی موجودگی کیسے چیک کریں؟

    اگر دودھ کا ذائقہ غیر معمولی محسوس ہو تو اس میں آدھا چمچ سویا بین یا دال کا پاؤڈر شامل کریں اور چند منٹ بعد سرخ لٹمس پیپر ڈالیں۔ اگر پیپر نیلا ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ دودھ میں یوریا شامل کیا گیا ہے۔

    صابن یا ڈٹرجنٹ کی پہچان

     

    دودھ کو جھاگ دار بنانے کےلیے بعض اوقات اس میں صابن ملایا جاتا ہے۔ اس کی جانچ کےلیے دودھ اور پانی کو برابر مقدار میں ایک بوتل میں ڈال کر ہلائیں۔ اگر جھاگ زیادہ بنے اور دیر تک قائم رہے تو سمجھ لیں کہ دودھ میں ڈٹرجنٹ موجود ہے، جبکہ خالص دودھ میں جھاگ جلد ختم ہوجاتا ہے۔

     

    ڈالڈا گھی کی ملاوٹ کا ٹیسٹ

    اگر دودھ میں غیر معمولی چکنائی محسوس ہو تو اس میں چند قطرے ہائیڈروکلورک ایسڈ اور ایک چمچ چینی شامل کریں۔ چند منٹ بعد اگر رنگ سرخ ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ڈالڈا گھی ملایا گیا ہے۔

    اسٹارچ یا آٹے کی ملاوٹ کی جانچ

    دودھ کو گاڑھا دکھانے کے لیے بعض افراد اس میں آٹا یا اسٹارچ شامل کرتے ہیں۔ اس کا پتا لگانے کے لیے گرم دودھ میں آیوڈین کے چند قطرے ڈالیں۔ اگر رنگ نیلا ہوجائے تو یہ ملاوٹ کی واضح نشانی ہے، جبکہ خالص دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا۔

    پانی کی ملاوٹ کیسے پہچانیں؟

    دودھ میں پانی کی آمیزش جانچنے کے لیے ایک ہموار سطح پر دودھ کا ایک قطرہ ڈالیں۔ اگر دودھ آہستہ آہستہ بہے تو یہ خالص ہے، لیکن اگر فوراً بہنے لگے تو اس میں پانی شامل ہونے کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ہم روزمرہ استعمال کی اشیا، خصوصاً دودھ، کی جانچ کرتے رہیں تاکہ مضر صحت ملاوٹ سے بچا جا سکے اور گھر والوں کی صحت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.