واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نفسیاتی ادویات کے علاج تک رسائی کو تیز کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سائیکیڈیلک ادویات پر مبنی طبی تحقیق اور علاج تک رسائی کو تیز کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایبوگین جیسی دوائیوں کے جائزے میں تیزی لانے کے لیے ایک ایسی دوا جس کے بارے میں امریکی فوجی تجزبہ کار گروپوں نے کہا ہے کہ یہ پوسٹ ٹرمیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے علاج میں مدد کرسکتی ہے۔
امریکی وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے دواؤں کے لیے راہ ہموار ہوجائے گی جو فریب کا باعث بن سکتی ہیں اور بڑی حد تک غیر قانونی ہیں جن کی کامیاب طبی آزمائشوں کے بعد دوبارہ درجہ بندی کی جائے گی۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا آئی بوگین میں وفاقی تحقیق کے لیے 50 ملین ڈالر وقف کرے گا۔






































