پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر کشیدگی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، خصوصاً وادی نیلم کے کیرن سیکٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔.
سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں سرخ جھنڈے لہرائے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے شہریوں کو دھمکایا۔
تاہم، اب تک کسی مستند یا سرکاری ذریعے نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔






































