Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
    • جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس و بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
    • لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کا رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ریٹائرڈ) ایوب گادھی کے ڈیرہ پر فائرنگ کے واقعے پر اظہار تشویش

    By Khabrain Newsمئی 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم  شہباز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ریٹائرڈ)  ایوب گادھی کے ڈیرہ پر فائرنگ کے واقعے پر اظہار تشویش و مذمت کیا ہے۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی جلد انکوائری مکمل کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی۔

    وزیراعظم نے کہا ایوب گادھی کا شمار مسلم لیگ کے محنتی کارکنوں میں ہوتا ہے،  اپنے ڈیرے پر عوامی مسائل سنتے ہوے ان پر حملہ انتہائی قابل تشویش ہے۔

    وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں  کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، اللہ واقعے میں زخمی افراد کو  جلد صحتیابی دے۔

    پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ رجانہ کے علاقہ 184 گ ب میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایم پی اے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

     

    رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیرے کو گھیر کر اچانک فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ضیغم عباس، ندیم، حقنواز اور خالق داد شامل ہیں۔

     

    واقعے میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب گادھی، شہباز اور ریاض شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا۔

    اطلاع ملتے ہی آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او ٹوبہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق حملہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

    ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ ڈیرے اور اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.