امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں موجود بے یقینی عارضی ہے اور جیسے ہی سپلائی کے راستے معمول پر آئیں گے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تیل کی ترسیل میں تعطل ہوتا رہتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش بھی عارضی معاملہ ہے جس سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تاہم انہوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت تیزی کے ساتھ نیچے آ جائیں گی کیونکہ ترسیل میں یہ بگاڑ بھی عارضی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ریکارڈ سطح پر تیل پیدا کر رہا ہے اور ہم مسلسل پمپنگ جاری رکھیں گے جس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی دونوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے کردار ادا کرے گا کیونکہ چینی معیشت بڑی حد تک خلیجی تیل پر انحصار کرتی ہے۔






































