عیدالاضحیٰ کے دوران گلی محلوں میں آلائشیں اور جانوروں کا فضلہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آلائشیں مقررہ مقامات پر ہی تلف کریں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔






































