تازہ تر ین

پاکستان کی ثالثی کوششوں میں پیش رفت، ایران میں مشاورتی ملات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا اہم دورہ مکمل

راولپنڈی، 23 مئی 2026 (آئی ایس پی آر):

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) اور چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) نے ایران کا مختصر مگر انتہائی مفید سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جو خطے میں کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہیں۔ یہ کوششیں 8 اپریل 2026 کے سیز فائر کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں جاری مشاورتی عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

بیان کے مطابق یہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں اور ثالثی کے عمل میں نمایاں پیش رفت ثابت ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی تفصیلی بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایرانی قیادت نے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں مسائل کے پرامن حل کے لیے اس کی کوششوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

دورے کی آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain