لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آنے کے بعد ایک کارگو جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز بے قابو ہو کر سمندر میں بہنے لگا جس کے نتیجے میں 2 افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی بحری تجارت سے متعلق ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز کو پیش آنے والے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس اطلاع میں بتایا گیا کہ ایک نامعلوم سمت سے آنے والا پروجیکٹائل کارگو جہاز سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ سمندر میں بے سمت بہنے لگا۔ عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 2 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔برطانوی ادارے کے مطابق واقعے کی وجوہات اور حملے کی نوعیت جاننے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ جہاز سے ایندھن کے اخراج کی یا سمندری ماحول کو نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔یوکے میری ٹائم نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ بحری جہاز کس کی ملکیت تھا اور اس کی منزل کیا تھی اور نہ ہی حملے کی نوعیت کا معلوم ہوسکا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
- وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
- فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
- پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
- کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
- ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
- مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
- طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
- پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
- او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
- خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
- فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
- توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
- جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
- پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
- پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
- فرانسیسی صدر میکرون غزہ ڈپلومیسی پر برس پڑے
- ووٹر فہرستوں میں ردوبدل سے بھارت ”بنانا ری پبلک ”بن سکتا ہے :محبوبہ مفتی
- 1.93 پٹرول ڈیزل 4.21 روپے سست
