فیصل آباد(بیورورپورٹ) شہر اور نواحی علاقوں سے جواں سال لڑکیوں سمیت پانچ افراد کو اغواء کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی سے رضوان کی بیالیس سالہ بیوی آسیہ بی بی، تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقوں کچا پھاٹک سے راشد کی تیرہ سالہ بیٹی ماریہ بی بی اور 196 ر ب سے وقاص کی پچیس سالہ بہن صبا یوسف، تھانہ صدر تاندالیانوالہ کے علاقہ 414 گ ب سے احسان کی تیس سالہ بیوی بہارو بی بی اور تھانہ سٹی تاندالیانوالہ کے علاقہ 419 گ ب سے عدنان کی اٹھارہ سالہ بیوی روبیلہ بی بی کو مسلح ملزمان دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
