اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور فاسٹ باﺅلر وقار یونس بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فرنچائز سلہٹ سکسرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، انہیں جعفرل احسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ابتدائی معاہدے کے تحت وقار یونس بی پی ایل کے 2018ءاور 2019ءسیزن بطور کوچ فرنچائز کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کریں گے۔
وقار یونس ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ اینڈ باﺅلنگ کوچ اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اسلام آباد کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم نے اس نے آٹھ میں سے چھ فتوحات حاصل کیں۔ وقار یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، وہاں کے مقامی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانے پر مجھے خوشی ہو گی۔