شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ تھری کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی دھواں دار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 172 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 2 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔